حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/ امیکس انٹرنیشنل اسکول، وڈودرا، گجرات کے طلبہ اور اساتذہ پر مشتمل ایک وفد نے ایران کلچر ہاؤس، نئی دہلی میں نمائندۂ ولی فقیہ ہند، حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالمجید حکیم الٰہی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالمجید حکیم الٰہی نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے انسانی زندگی کے مقصد، فلسفۂ حیات اور انسان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے اہم اور بصیرت افروز نکات بیان کیے۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کی شخصیت، ان کے افکار، جدوجہد اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی اور طلبہ کے سامنے ان کی شخصیت سے متعلق اہم نکات پیش کیے۔
اس موقع پر طلبہ نے مختلف علمی، فکری اور سماجی موضوعات سے متعلق متعدد سوالات کیے، جن کے حجۃ الاسلام والمسلمین حکیم الٰہی نے تفصیلی، واضح اور اطمینان بخش جوابات دیے۔
ملاقات کے اختتام پر طلبہ اور اساتذہ نے اس علمی و فکری نشست کو مفید اور معلومات افزا قرار دیتے ہوئے اس پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔










آپ کا تبصرہ